Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران نے اپنی ایٹمی سرگرمیوں کا پرامن ہونا ثابت کر دیا: اسپین کے وزیر خارجہ
    ایران نے اپنی ایٹمی سرگرمیوں کا پرامن ہونا ثابت کر دیا: اسپین کے وزیر خارجہ

اسپین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے دنیا پر اپنی ایٹمی سرگرمیوں کا پرامن ہونا ثابت کر دیا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیرخارجہ خوزہ مانؤئل گارسیامارگالو نے منگل کو شہر اصفہان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں اور فوجی مقاصد سے دور ہیں-

اسپین کے وزیرخارجہ نے اپنے دورہ ایران کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ لانا قرار دیا اورکہا کہ پابندیاں گذشتہ برسوں میں ملت ایران کے لیے تکلیف کا باعث بنیں-

گارسیا مارگالو نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسپین، بنیادی سازوسامان بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایران کی مدد کرسکتا ہے-

قابل ذکر ہے کہ اسپین کے وزرائے خارجہ، تعمیرات و صنعت، توانائی اور سیاحت چالیس رکنی تجارتی اور صنعتی وفد کے ساتھ ایران کے تین روزہ دورے پر ہیں- اس وفد میں اسپین کے تاجر اور تیل جیسی اہم صنعتوں کے بڑے صنعت کار شامل ہیں -

 یہ سیاسی ، اقتصادی اور صنعتی وفد تہران اوراصفہان میں ایرانی حکام سے ملاقات اورمذاکرات کے ساتھ ہی ایرانی صنعت کاروں کے ساتھ ایک اجلاس میں دو طرفہ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لے گا-


ٹیگس