Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی عراقی حکومت اور قوم کی حمایت پر تاکید
    ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی عراقی حکومت اور قوم کی حمایت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی حکومت اورقوم کی حمایت پرتاکید کی ہے-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرعلی لاریجانی نے سنیچرکو تہران میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران کی قوم اورحکومت نے، مشکل ترین حالات میں اوراس وقت کہ جب دہشت گرد گروہ عراق کے داخلی ڈھانچے کو درہم برہم کرنے کی کوشش کررہے تھے، عراقی حکومت کی خواہش پراس ملک کی مدد کی-

ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ عراق، آج جمہوری ڈھانچے کا حامل علاقے کا ایک اہم ملک ہے اور حالیہ برسوں میں ایران، عراقی قوم اور حکومت کے شانہ بہ شانہ رہا ہے- ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر نے اپنے عراقی ہم منصب کے دورہ تہران کو باعث افتخار قرار دیا اور کہا کہ عراق، پڑوسی، دوست اور برادر ملک ہے اور ایران و عراق کے درمیان قدیمی گہرے تعلقات ہیں-
 ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ انھوں نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے سیاسی تعلقات میں استحکام، پائیدار قیام امن، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین میں اضافے کے بارے میں گفتگو کی-
ڈاکٹرعلیلاریجانی نے کہا کہ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دورہ ایران کامیاب ہوگا کیونکہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور قیام امن میں مدد ملے گی- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری جمعے کو اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات کے لئے تہران پہنچے-

ٹیگس