Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کی نیوکلیئر میڈیسن سے دنیا کے دو لاکھ بیماروں کا علاج
    ایران کی نیوکلیئر میڈیسن سے دنیا کے دو لاکھ بیماروں کا علاج

دنیا کے دو لاکھ بیماروں کا علاج اسلامی جمہوریہ ایران کی تیار کردہ نیوکلیئر میڈیسن کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے(AEOI) کے شعبہ اسٹریٹیجک ترقی اور منصوبہ بندی کے سربراہ حسین خلفی نے مغربی شہر ہمدان میں ایران کی ایٹمی صنعت کی بتیسویں نمائش میں کہا کہ ایران کی نیوکلیئر میڈیسن ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ پاکستان، ہندوستان، مصر، شام اور لبنان بھیجی جا رہی ہیں۔

حسین خلفی نے بتایا کہ یورینیئم کی افزودگی کی ٹیکنالوجی کی لوکلائزیشن کی جا چکی ہے جس کی بنا پرایران ویکسین اور ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مخصوص سینٹری فیوج مشینیں خود بنانے کے قابل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی ضرورت کی ایسی سینٹری فیوج مشینیں خود ہی تیار کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے(AEOI) کے شعبہ اسٹریٹیجک ترقی اور منصوبہ بندی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی فیول سائیکل کی تکمیل ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے انڈسٹریلائزیشن کی علامت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں کے دوران ایران کی پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی وجہ سے نیو کلیئر میڈیسن کے شعبے میں دو سو ماہرین نے ٹریننگ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایران کے شہر ہمدان کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں ایران کی ایٹمی مصنوعات سے متعلق بتیسویں نمائش کا آغاز بدھ کے دن ہوا یہ نمائش منگل بائیس ستمبر تک جاری رہے گی۔

ٹیگس