Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • آزادی و خود مختاری اور اسلامی جمہوریت، ایران کے انقلاب کا ایک معقول ہدف

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ استقلال، آزادی اور اسلامی جمہوریہ کا نعرہ، کوئی جذباتی نعرہ نہیں ہے بلکہ اس راہ میں بہت اہم اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں-

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اتوار کو ایران کے شہر اصفہان میں کہا کہ استقلال، آزادی اور اسلامی جمہوریہ کا نعرہ کوئی جذباتی نعرہ نہیں ہے بلکہ اس راہ میں بہت سے اہم قدم اٹھائے گئے ہیں- آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران میں استقلال، آزادی اور اسلامی جمہوریہ کے تین اصولوں کی تکمیل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تین اصول، حقیقی اسلام میں پوشیدہ ہیں کہ جن کی تکمیل کے ذریعے بڑے بڑے افتخارات حاصل کئے جا سکتے ہیں-

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے اسلام کے اعلی ڈھانچے کی بنیاد پر انسانوں کی آزادی کو، انسانیت کے مقام و منزلت کی ارتقا کا باعث قرار دیا اور کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) اور ائمہ اطہار(ع) نے فرمایا ہے کہ انسان آزاد پیدا کیا گیا ہے اور کوئی بھی، انسانوں کی آزادی کو نہیں چھین سکتا-

ٹیگس