Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران: منگل کے دن مسلح افواج کے تیار کردہ ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے تیار کردہ ساز و سامان کی نمائش بائیس ستمبر منگل کے دن تہران میں کی جائے گی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے امور کے انچارج بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے پیر کے دن کہا کہ ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے بائیس ستمبر کو منگل کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پریڈ کریں گی۔

جس کے دوران مسلح افواج کے تیار کردہ ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی۔ اس میں میزائلی، سمندری، زمینی اور مواصلاتی شعبوں سے متعلق مسلح افواج کے تیار کردہ ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی۔ بریگیڈیر جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ تین سو سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار تہران میں مسلح افواج کی پریڈ کو کوریج دیں گے۔

اس سال اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی پریڈ کا انتظام، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ذمے ہے۔ واضح رہے کہ بائیس ستمبر انیس سو اسّی کو عراق کی سابق بعثی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی تھی۔ اسی مناسبت سے ہر سال ایران میں ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے جس کا آغاز بائیس ستمبر سے ہوتا ہے۔

ٹیگس