Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران دنیا کی حریت پسند قوموں کا دفاع کرتا ہے: جنرل فیروز آبادی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسلمان اور حریت پسند قوموں کا دفاع کرنا ایران کی دفاعی حکمت عملی کا مسلمہ اصول ہے-

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل سید حسن فیروز آبادی نے منگل کو تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ عوام اور رہبر انقلاب اسلامی کی پشت پناہی کی بدولت ایران کی مسلح افواج بہترین آمادگی رکھتی ہیں اور آئے دن نئی ٹیکنالوجی کے حصول میں کامیاب ہو رہی ہیں-

جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر اعتبار سے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے آمادہ ہیں اور ایران کے خلاف بعض ملکوں خاص طور پر امریکہ کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں اور ملت ایران کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے- جنرل سید حسن فیروز آبادی نے امریکہ اور اسرائیل کو علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے جرائم میں برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے میں دہشت گردی کے خلاف اور دہشت گرد گروہوں کے حامیوں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے-

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے مخالف امریکی ریبپلکنز کی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد امریکہ کے سابق صدر جارج بش کے دور حکومت کی صورتحال واپس لانا چاہتے ہیں۔ یہ افراد ایران کو فوجی حملے کی دھمکی دے رہے ہیں لیکن ان کو جان لینا چاہئے کہ ایران کے ساتھ جنگ کرکے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی-

ٹیگس