Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • رمی جمرات کا واقعہ سعودی حکام کی بدانتظامی کا نتیجہ، لاریجانی
    رمی جمرات کا واقعہ سعودی حکام کی بدانتظامی کا نتیجہ، لاریجانی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ داکٹر علی لاریجانی نے رمی جمرات کے واقعے کی، سنجیدگی کے ساتھ تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ داکٹر علی لاریجانی نے نمایندہ ولی فقیہ اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسکر اور ایران کی حج و زیارات کی تنظیم کے سربراہ سعید اوحدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے منی میں ایرانی حجاج کرام کی صورت حال اور وہاں رونما ہونے والے المیے کا فوری طور پر جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی-

اس گفتگو میں نمایندہ ولی فقیہ اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسکر اور ایران کی حج و زیارات کی تنظیم کے سربراہ سعید اوحدی نے بھی مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ داکٹر علی لاریجانی کو منی میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی صورت حال سے باخبر کرتے ہوئے سعودی عرب کے حفظان صحت اور طبی نیز سیکورٹی حکام کی لاپرواہی پر اپنی برہمی کا اظہار کیا-  منی میں رونما ہونے والے واقعے میں نوّے سے زائد ایرانی حجاج کرام جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں- واضح رہے کہ منی کا واقعہ سعودی حکام کی بد انتظامی کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے-

ٹیگس