Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • پائیدار ترقی اجلاس سے صدر حسن روحانی کا خطاب
    پائیدار ترقی اجلاس سے صدر حسن روحانی کا خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی سمجھوتے نے ماحولیات سمیت تمام شعبوں میں علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لئے سازگار حالات پیدا کردیئے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پائیدار ترقی کے عنواں سے ہونے والے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل نے انسان پر واضح کردیا ہے کہ اس کا ہر کام پوری انسانیت کے مستقبل پر اثرانداز ہوتا ہے۔

صدر نے کہا کہ ہمہ گیر قومی، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے بغیر، پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے واضح کیا کہ ماحولیات کی خرابی میں مختلف ملکوں کے کردار اور ان کی ذمہ داری کا تعین کیے بغیر پائیدار ترقی کا حصول ناممکن اور لاحاصل مشق بن کر رہ جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے خطاب کے آغاز میں جمعرات کے روز منی میں رونما ہونے والے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کی خدمت تعزیت پیش کی اور زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر ایران نے سانحہ منی کی تحقیقات کرائے جانے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس