Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • نیویارک میں ایران اور چین کے صدور کی ملاقات
    نیویارک میں ایران اور چین کے صدور کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی اور ایٹمی معاہدے تک رسائی کے سلسلے میں چین کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستّرویں اجلاس کے موقع پر چین کے صدر جین پینگ سے ملاقات کی۔
 ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایٹمی مذاکرات کی کامیابی تمام ممالک کے فائدے میں ہے اور اس سے ایران اور چین کے تعلقات پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے ان دوستوں کو ہرگز فراموش نہیں کرے گا جنہوں نے پابندیوں کے دشوار حالات میں ایرانی قوم کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور چین کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ کوئی بھی طاقت دونوں ممالک کے اچھے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مشرق وسطی اور مشرقی ایشیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مقابلے کے لئے ایران اور چین سمیت خطے کے ممالک کے اشتراک عمل کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندانہ نظریات دونوں علاقوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔
چین کے صدر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور چین کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں اتفاق رائے پایا جاتا رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بلند ترین سطح پر پہنچے ہیں۔ چین کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور چین باہمی تعاون کے ذریعے اپنے تعلقات میں ہمیشہ توسیع لا سکتے ہیں۔ چین کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو چین کا ایک قابل اعتماد شریک بھی قرار دیا۔

ٹیگس