Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ، حسین امیر عبداللہیان
    ایران کے نائب وزیر خارجہ، حسین امیر عبداللہیان

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران سانحہ منٰی میں شہید اور لاپتہ ہونے والے ایک ایک ایرانی شہری کے حقوق کا پورا پورا دفاع کرے گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے سبھی شہیدوں کے جنازوں کی شناخت اور ان کو ایران لانے نیز لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ایرانی شہید کو اس کے ورثا کی اجازت کے بغیر مکے میں دفن نہیں کیا جائے گا۔


انھوں نے اسی کے ساتھ ایران کے سینئر سفارتکار غضنفر رکن آبادی کے بارے میں کہا کہ ان کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ لیکن ان کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔


یاد رہے کہ غضنفر رکن آبادی لبنان میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔

ٹیگس