Oct ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • شہید جنرل حسین ہمدانی
    شہید جنرل حسین ہمدانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ شام کی حکومت اور اس ملک کے عوام جنرل حسین ہمدانی کے مرہون منّت ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے جمعے کی رات شہید جنرل حسین ہمدانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جنرل حسین ہمدانی کے مشن کی مدت ختم ہو چکی تھی لیکن وہ دوبارہ اس محاذ پر واپس لوٹ گئے اور انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں اہم کردار ادا کیا۔


میجر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ ہمیں شہدا کے راستے پر ہی گامزن رہنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کو ظلم اور باطل کے خلاف جنگ کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس راستے میں شہادت ایک ایسا اجر ہے جو اللہ تعالی انسان کو نصیب کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل حسین ہمدانی کی لاش جمعے کی رات طیارے کے ذریعے تہران ایئرپورٹ پر لائی گئی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کمانڈر ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

شہید حسین ہمدانی شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی مشیر کی حثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ جمعرات کے دن دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے ان کو حلب شہر کے مضافات میں شہید کر دیا۔


ٹیگس