Oct ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • جرمن وزیر خارجہ کی آیت اللہ ھاشمی رفسنجانی سے ملاقات
    جرمن وزیر خارجہ کی آیت اللہ ھاشمی رفسنجانی سے ملاقات

جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے تہران میں ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ ایران اور جرمنی باہمی تعلقات کے فروغ میں پوری طرح سنجیدہ ہیں۔

انہوں کہا کہ ایران کے عوام یورپی ملکوں اور خاص سے طور جرمنی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
آیت للہ ھاشمی رفسنجانی نے علاقے کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی مشرق وسطی میں طاقتور ہوکر جارحیت کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سیاسی بیداری اور عالمی سطح کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے اسرائیل کی ناجائز حکومت کے قیام میں بعض یورپی ملکوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب والوں کو یورپ میں صیہونی کی موجودگی سے پیدا ہونے والے خطرات کا علم تھا لہذا انہوں نے اس بلا کو اپنے سر سے اتار کر مشرق وسطی کے ملکوں کے سرڈال دیا ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی لین دین میں اضافے کا خواہاں اور مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی وفود کے تبادلے کا عمل بھی تیز ہوگا۔

ٹیگس