Oct ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • علاقائی بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور
    علاقائی بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے علاقے کے موجودہ بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اورمشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانف نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں شام اور یمن کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا -

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں شام میں دہشت گردوں کے خلاف روسی اقدامات کو موثر اور تعمیری قراردیا اور کہا کہ ایران اور روس علاقائی بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کے اصول کی پابندی اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے انتہا پسند گروہوں کا عالمی برادری کی طرف سے موثر مقابلہ کئے جانے پرزوردیتے ہیں -

اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے یمن پرسعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کےحملے جاری رہنے اور یمن میں انسانی المیہ رونما ہونے کے خطرے پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یمن پر حملے فوری طور پر بند کئے جائیں اور یمن کے بحران کے حل کےلئے یمنی گروہوں کے درمیان مذآکرات جلد سے جلد شروع کئے جائیں -

روس اور ایران کے نائب وزیرخارجہ نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندےکے ذریعے یمنی گروہوں کا اجلاس بلائے جانے کی کوششوں کی بھی حمایت کی -

ٹیگس