Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے باہمی روابط میں توسیع پر  تاکید
    ایران اور روس کے باہمی روابط میں توسیع پر تاکید

ایران اور روس نے باہمی روابط میں مزید فروغ اور استحکام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعے کو دورہ روس سے واپسی پر تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں اپنے دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انھوں نے اس دورے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں باہمی روابط اور علاقائی نیز بین الاقوامی امور میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

انھوں نے بتایا کہ روس کے صدر کے ساتھ ان کی ملاقات میں، شام کے حالات، دہشت گردی اور تکفیری انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

انھوں نے روس کو علاقے کا اہم ملک قرار دیا اور کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان ہمہ گیر اور مستحکم روابط کی ضرورت ہے۔

اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف ایران کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان دہشت کے خلاف زیادہ تعاون اور یک جہتی کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف مہم عارضی نہیں ہے بلکہ یہ طویل عرصے تک جاری رہنے والی مہم ہے۔

ٹیگس