Nov ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم نے ویانا کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ایران شامی حکومت اور عوام کے، اپنے مستقبل اور تقدیر کے فیصلے میں کردار پر بھرپور زور دیتا ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے ہفتے کی رات بحران شام کے بارے میں بین الاقوامی ویانا کانفرنس کے اختتام پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یقینا شام کے بارے میں کوئی بھی اقدام اس ملک کے عوام کی رائے سے انجام پانا چاہیے۔

انھوں نے بیروت اور پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں کوشش کی گئی کہ موقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور اختتامی بیان میں ہم ایسے اقدامات پر توجہ مرکوز کریں کہ جن سے دہشت گردی کے خلاف جنگ تیز ہو۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام میں ایک نظام الاوقات کے بارے میں کہا کہ نظام الاوقات جنگ بندی پر مرکوز ہونا چاہیے کہ جس پر اختتامی بیان میں زور دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عمل میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں اور شامی حکومت کے ساتھ مخالف گروہوں کی بات چیت کے بارے میں بنیادی مسئلہ موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ طے پایا ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا کی زیرنگرانی اور دیگر ملکوں کے تعاون سے دہشت گرد گروہوں اور شامی حکومت کے مخالف گروہوں کی فہرست تیار کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگس