Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد
    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد

ایرانی مذاکراتی ٹیم کے رکن اور نائب وزیر خارجہ بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ جامع ایکشن پلان پر بروقت عمل درآمد کے سلسلے میں مذاکرات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ مذاکرات کاروں کی اہم ترین ذمہ داری مقررہ وقت پر رہبر انقلاب اسلامی کے معین کردہ اصولوں کے دائرے میں جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی زمیں ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہماہنگی اور چین اور روس کے ساتھ مذاکرات بخوبی انجام پا رہے ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اسی طرح مذاکرات میں پیشرفت کے ساتھ ساتھ فریقین رواں برس کے اختتام سے پہلے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا کام شروع کردیں گے۔ ادھر ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ پانچ جمع ایک گروپ جانتا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد کی شرط ایران کے ایٹمی تنازعے کا ختم کیا جانا ہے۔

رضا نجفی نے پیر کی رات آئی اے ای اے میں آئی آرآ ئی بی نیوز کے ساتھ گفتگو میں پی ایم ڈی کی فائل بند نہ کئےجانے کے بارے میں ایک امریکی عہدیدار کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی شق نمبر چودہ کے مطابق پانچ جمع ایک گروپ کے ملکوں پر لازمی ہے کہ وہ چھے دسمبر دوہزار پندرہ کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وہ قرارداد پیش کرے جس کی رو سے ایران کے ایٹمی تنازعے کو حل شدہ قرار دے کر بند کردیا جائے گا۔

آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ بعض لوگوں نے اس سے پہلے بھی مغربی ذرائع ابلاغ کی پیروی کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو اور بارہ معائنہ کاروں نے تہران میں پارچین سائیٹ کا معائنہ کرنے کے لئے تہران کا دورہ کیا تھا، رضا نجفی نے کہا کہ یہ الزام بے بنیاد اور نقشہ راہ کے برخلاف ہے۔ آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا کہ نہ پارچین سائیٹ کا معائنہ کیا گیا اور نہ ہی کسی ایرانی سائنس دان نے یوکیا آمانو کو انٹرویو دیا ہے۔

ٹیگس