Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں میں تین ہزار کلومیٹر کی رینج میں کاروائیاں انجام دینے کی توانائی ہے
    ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں میں تین ہزار کلومیٹر کی رینج میں کاروائیاں انجام دینے کی توانائی ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ریڈار کی رینج میں نہ آنے والے ایرانی ساختہ ڈرون طیارے تین ہزار کلومیٹر کی رینج میں کاروائیاں انجام دینے کی توانائی رکھتے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا ہم چوبیس گھنٹے اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافہ کرتے جارہے ہیں اور مختلف دفاعی آلات کا تجربہ اور انہیں اپنے دفاعی نظام کا حصہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے دورمار میزائل ہزاروں میل کے فاصلے پر، اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی تخریبی توانائی بے انتہا زیادہ ہے۔

قابل ذکرہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اگست 2010 میں کرّار کے نام سے اپنے پہلے ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

اس کے بعد سے ایران مختلف اقسام کے لڑاکا اور نگرانی کرنے والے ترقی یافتہ ڈرون طیاروں کا کامیاب تجربہ کرچکا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی دفاعی تیاریاں کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ جارحیت کے مقابلے میں ملکی دفاع کی اسٹریٹیجی پر استوار ہیں۔

ٹیگس