Dec ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران و عراق کے تعلقات نہایت دوستانہ ہیں: ایران کے نائب صدر
    ایران و عراق کے تعلقات نہایت دوستانہ ہیں: ایران کے نائب صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ تہران بغداد تعلقات دوستانہ ہیں اور اس میں مزید فروغ آرہا ہے

ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری نے بدھ کو عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے امام علی (ع) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اورعراق کے تعلقات اتنے اچھے اور گہرے ہیں کہ کچھ ایرانی زائرین کے ویزے کے بغیرعراق میں داخل ہو جانے جیسے مسائل انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے-

اسحاق جہانگیری نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے عظیم الشان انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ عراق کا مقصد دیگر زائرین کے ساتھ اربعین حسینی کے عظیم مارچ میں شرکت کرنا ہے-

نجف اشرف کے گورنر جوادحسین الیاسری نے ایئرپورٹ پراسحاق جہانگیری کا استقبال کیا اور صوبہ نجف کے سماجی ، اقتصادی ، تاریخی اور ثقافتی مسائل کے سلسلے میں گفتگو کی-صوبہ نجف کے گورنر نے ہمہ گیر ترقی میں دینی سیاحت کی اہمیت پر تاکید کی-

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری آج صبح عراق کے مقدس شہر نجف اشرف پہنچے ۔ نجف کے بین الاقوامی ہوائي اڈے پر عراقی وزارت داخلہ کے سیکورٹی شعبے کے سربراہ ، نجف کے اعلی صوبائي حکام اورعراق میں ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا-

ٹیگس