Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کے نام امریکی وزیرخارجہ کاخط
    ایران کے وزیر خارجہ کے نام امریکی وزیرخارجہ کاخط

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو خط ارسال کرکے کہا ہے کہ ویزے سے متعلق امریکا کا نیا قانون ایران کے اقتصادی مفادات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان جابری انصاری نے وزیرخارجہ جواد ظریف کے نام امریکی وزیر‍خارجہ کے خط کے بارے میں جو اتوار کو موصول ہوا کہا ہے

کہ یہ قانون امریکی کانگرس میں صیہونی لابی کی کوششوں سے منظورہوا ہے اورکانگرس نےاس قانون کے خلاف امریکی صدر کے ویٹو کے استعمال کے بھی راستے کو بند کردیا ہے -

ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ امریکی کانگرس میں ویزے سےمتعلق نئے قانون کے مسئلے پر ایران کے وزیرخارجہ اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے امریکی اور یورپی فریقوں کے ساتھ گذشتہ دس روز کے دوران بلاوقفہ مذاکرات کے بعد جو نیویارک ، بریسلز ، ویانا اور تہران میں انجام پائےسرانجام امریکی وزیرخارجہ نے ایران کے وزیرخارجہ کے نام ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے -

اس خط میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ امریکی حکومت اپنے تمام تر اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ یہ قانون ایران کے اقتصادی مفادات کی راہ میں رکاوٹ بنے -

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جان کیری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ امریکا خود کو مشترکہ جامع ایکشن پلان کے تحت ایران پرعائد پابندیوں کو ختم کرنےاور اس معاہدے پر عمل درآمد کا پابند سمجھتاہے -

جان کیری نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ امریکی حکومت ویزے سے متعلق نئے قانون پر عمل درآمد کےبارے میں اپنے اختیارات کا استعمال کرکے کچھ ایسی تبدیلیاں لائے گی جس کی بدولت ایران کے ساتھ دیگر ملکوں کے اقتصادی تعلقات متاثرنہ ہوں -

جان کیری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد کی کیفیت میں تبدیلی سے متعلق صدر اپنا خصوصی اختیار بھی استعمال کرسکتے ہیں -

واضح رہے کہ امریکی کانگرس نے ایک ایسا قانون پاس کیا ہے جس کے تحت ان ملکوں کے شہری جو پہلے ویزے کے بغیر امریکا کا اقتصادی یا سیاحتی سفرکیا کرتے تھے اگر گذشتہ پانچ برسوں میں ایران کے سفر پرگئے ہوں گے تو انہیں اب بغیر ویزے کے امریکا جانے کی اجازت نہیں ہوگی -

ایران نے اس قانون کو ایٹمی معاہدے اور مشترکہ جامع ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئےامریکا کو سخت خبردارکیا ہے -

ٹیگس