Dec ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کے سفر کی راہ میں مشکلات کھڑی کرنے والا امریکی کانگرس کا قانون، مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے: ڈاکٹر لاریجانی
    ایران کے سفر کی راہ میں مشکلات کھڑی کرنے والا امریکی کانگرس کا قانون، مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے: ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دوسرے ملکوں کے شہریوں کے لئے ایران کے سفر کی راہ میں مشکلات کھڑی کرنے والے امریکی کانگرس کے قانون کو مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں بلغاریہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ جلدہی دو تین ہفتے میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درامد شروع ہو جائے گا اور ایران اور بلغاریہ کے درمیان تجارتی تعلقات مختلف زاویوں سے فروغ پائیں گے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض ملکوں کی طرف سے جن میں کچھ علاقے کے ممالک بھی ہیں، دہشت گردی کے بارے میں جو دوہرا معیار اپنایا جا رہا ہے، اس کی وجہ سے دہشت گرد اب فرانس جیسے ملکوں میں بھی پہنچ گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام اور یمن جیسے ملکوں میں جاری بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی نابودی کے لئے آہنی ہاتھوں کا استعمال ضروری ہے۔

بلغاریہ کے وزیرخارجہ نے بھی دہشت گردوں کی نابودی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلغاریہ کی ترجیحات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ شامل ہے کیونکہ یہ دہشت گرد گروہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں اس لئے دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

ٹیگس