Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تاکید
    سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تاکید

ایران اور روس نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

روس کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس مانتوروف اور صدر ایران کے معاون برائے سائنس وٹیکنالوجی سورنا ستاری نے تہران میں ایک دوسرے سے ملاقات کی جس میں متعلقہ شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر غور کیا گیا۔سائنس وٹیکنالوجی کے امور میں صدر ایران کے معاون خصوصی سورنا ستاری نے اس موقع پر کہا کہ تہران اور ماسکو موجود گنجائشوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تعلقات کو مناسب سطح پر پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد کی صورتحال میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں بے پنا ہ اضافہ ہوگا اور روس اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

صدر ایران کے معاون خصوصی نے کہا کہ روس ٹرانسپورٹ کےشعبے کے لیے لازمی ٹیکنالوجی کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دواسازی اور میڈیکل کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

ٹیگس