Dec ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • عید میلادالنبی (ص) ہفتہ وحدت کا آغاز
    عید میلادالنبی (ص) ہفتہ وحدت کا آغاز

آج بارہ ربیع الاول ہے ایک روایت کے مطابق آج منجی عالم بشریت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کا آغاز ہے۔

اہل سنت مسلمان بارہ ربیع الاول جبکہ شیعہ مسلمان سترہ ربیع الاول کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یوم ولادت با سعادت مناتے ہیں۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بارہ سے سترہ ربیع الاول تک کے عرصے کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا حکم دیا۔

یہ ہفتہ وحدت ایک مناسب موقع ہے کہ خاص طور پر آج کے پرآشوب دور میں کہ جب عالم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اسلام دشمن طاقتیں گہری سازشیں کر رہی ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقے کو ہوا دے رہی ہیں، عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ ہفتہ وحدت کے بابرکت ایام سے فائدہ اٹھائے اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے اور اسے مضبوط بنا کر اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا ادارہ اپنے تمام ناظرین، سامعین اور قارئین کو ہفتہ وحدت کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس