Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے، غلام علی خوشرو
    اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے، غلام علی خوشرو

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے کہا ہے کہ پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کے سنجیدہ عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔

غلام علی خوشرو نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں "پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ" کے عنوان سے ہونے والے خصوصی اجلاس میں پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تجویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں منعقدہ معاہدے کی روح میں، اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کے سنجیدہ عزم و ارادے کی علامت موجود ہونی چاہیے۔

انھوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تجویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز اس وجہ سے اہم سمجھی جاتی ہے کہ اس میں تمام رکن ملکوں کو، پرتشدد انتہا پسندی کو روکنے کی راہوں پر توجہ مرکوز کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے نے مزید کہا کہ پرتشدد انتہا پسندی بہت سے معاشروں کے سنگین ترین خطرہ ہے اور وہ ان کے امن و استحکام اور سماجی و اقتصادی نتائج اور کامیابیوں کے لیے خطرہ ہے۔ غلام علی خوشرو نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں اور تہذیبوں کے درمیان گفتگو کی قرارداد کا پرزور حامی رہا ہے اور اس سلسلے میں دوسری تجاویز اور منصوبوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس