Jan ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • سامراج کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید

بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا ہےکہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمدکے دوران سامراج کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے بدھ کو قم میں اپنے درس خارج فقہ میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد رہبرانقلاب اسلامی نے سامراج خاص طور پر امریکا کے مقابلے میں ہوشیار اور بیدار رہنے کی تاکید کی ہے -

انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کے اس فرمان پر خاص توجہ دی جانی چاہئے آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ توسیع پسندی اور اپنے آپ کو برتر سمجھنا سامراج کی سرشت میں شامل ہے -انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی کوشش ہے کہ وہ دیگر ملکوں کو ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں کمزور کریں -

ایک اور بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے بھی اس بات کا ذکرکرتے ہوئےکہ مسلسل کوششوں اور محنتوں کی بدولت مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے اور ایرانی عوام کو ایک فتح نصیب ہوئی ہے کہا کہ اس فتح اور کامیابی میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے -

ٹیگس