Jan ۲۰, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • نئی امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نئی امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو منہ زوری کی عادت پڑگئی ہے۔

ڈیووس اجلاس کے موقع پر ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بہانے ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے امریکہ کے اس اقدام کو اس کی منہ زوری کی عادت قرار دیا ۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ یہ پابندیاں غیر ضروری اور غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام ملک کے جائز دفاع کے لیے ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کو منہ زوری ، دباؤ اور پابندیوں کی لت پڑگئی ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنا اس کے لیے آسان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران کے میزائل پروگرام کو بہانا بنا کر تہران کے خلاف بعض نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ٹیگس