Jan ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو پیرس پہنچتے ہی پہلے ایران اور فرانس کے اقتصادی وفود کی نشست سے خطاب کیا۔
    ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو پیرس پہنچتے ہی پہلے ایران اور فرانس کے اقتصادی وفود کی نشست سے خطاب کیا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران اور یورپ کے درمیان تعلقات کا ایک نیا باب کھل گیا ہے-

ایران کے صدر نے پیرس پہنچنے کے بعد کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران باہمی مفادات کی بنیاد پر فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے-

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو پیرس پہنچنے کے بعد پہلے فرانس کی اہم کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور ایک اقتصادی نشست سے خطاب کیا۔ صدر مملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اور فرانسیسی کمپنیوں کے لئے کسی طرح کی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور تہران، سرمایہ اور ٹیکنالوجی ایران پہنچنے اور مشترکہ علاقائی و عالمی منڈی کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے-      

صدر مملکت نے اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا فوری طور پر بینکینگ اور انشورنس کے مقدمات کی فراہمی، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اشتراک عمل از سر نو شروع کرنے کے لئے مناسب ہے- صدر روحانی نے ایران کے چھٹے ترقیاتی منصوبے میں آٹھ فیصد اقتصادی ترقی کی شرح کی پیشگوئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ہدف کے حصول کے لئے مزید سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور فعالیت کی ضرورت ہے اور ایران نئی ٹیکنالوجی اور بیرونی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے -

اس موقع پر فرانس کے وزیر خارجہ لوران فیبیوس نے صدر روحانی کے دورہ پیرس پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران ایک بڑا ملک ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے اور اس وقت فرانس کی بڑی کمپنیاں، ایران کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون شروع کرنے کے لئے پرعزم ہیں-

نشست سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے وزیر اقتصاد نے کہا کہ حکومت فرانس نے ایران کے ساتھ تعاون کے لئے اقتصادی اور صنعتی کمپنیوں کو بھرپور موجودگی کے لئے مکمل اختیارات دے دیے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات ماضی کی مانند دوبارہ مضبوط و مستحکم ہو جائیں-

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو پیرس پہنچتے ہی پہلے ایران اور فرانس کے اقتصادی وفود کی نشست سے خطاب کیا جس میں فرانس کے وزیر خارجہ اور وزیراقتصاد بھی موجود تھے۔ صدر روحانی فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کی دعوت پر پیرس کے دورے پر ہیں-

ٹیگس