Feb ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی
    بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روسی صدر کے نمائندے سے شام کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

ماسکو میں بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور روسی صدر کے نمائندے الیگزنڈر لاو رنتی یوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کے مسائل کے ساتھ ساتھ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف ایران، روس، عراق اور شام کے چار رکنی اتحاد کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے مختلف علاقائی مسائل خاص طور سے شام کے مسائل کے جامع اور سیاسی راہ حل سے متعلق مشترکہ مواقف پر تاکید کی۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے مسائل اغیار اور دہشت گرد گروہوں کی مداخلت کے بغیر صرف شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات اور شامی عوام کے حق خود ارادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہی کے ذریعے حل کیے جانے چاہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روسی حکام کی دعوت پر اپنے دورۂ روس میں اس ملک کے مختلف اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

ٹیگس