Feb ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سید محمد حسن ابو ترابی فرد
    اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سید محمد حسن ابو ترابی فرد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے ایران کے سیاسی، دفاعی استحکام اور خود مختاری کو اسلامی انقلاب کا ثمرہ قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے ہفتے کی شام جنوبی تہران میں دفاع مقدس اور شہدائے انقلاب کے لواحقین کی قدردانی کی ایک تقریب میں تقریر کے دوران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ انقلاب کے بعد جو اقدامات انجام دیے گئے ان کی وجہ سے ہم نے بہت سے مقاصد حاصل کئے۔

سید محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران میں سیاسی استحکام اور امن اپنے عروج پر ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے سیاسی خود مختاری تک ایرانی قوم کی رسائی کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت کا نتیجہ قرار دیا۔

سید محمد حسن ابوترابی فرد نے مزید کہا کہ آج ایران کی قیادت میں شام، لبنان، یمن، افغانستان اور فلسطین میں استقامتی محاذ اور پیغمبر اکرم (ص) کے پیرو ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اور ہر روز ان کی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگس