Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران خطے کی سب بڑی میزائل طاقت

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اعلی کمانڈر نے ایران کو خطے کی سب سے بڑی میزائل طاقت قرار دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئر و اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ میزائل طاقت کے لحاظ سے ایران خطے میں پہلے جبکہ دنیا کے دس بڑے ملکوں سے ایک ہے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس کے موقع پر کہا کہ عماد اور سجیل قسم کے میزائل بہت جلد ایرانی فوج کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جامد ایندھن سے چلنے والے دور مار میزائل سجیل کو حال ہی میں اپ گریڈ بھی کیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے میزائل پروگرام پر پابندیوں کے اثرات کے بارے میں کہا کہ ایران کی میزائل طاقت کو محدود کرنے کی کوششوں کے باوجود ہم اس میدان میں تیزی کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی میزائل طاقت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

ٹیگس