Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب، غلام علی خوشرو
    اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب، غلام علی خوشرو

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ بڑی طاقتیں، اپنے ہٹ دھرمانہ اور یکطرفہ اقدامات کے ذریعے ترقی پذیر ملکوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں-

نیویارک سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل میں ناوابستہ تحریک کے ممبر ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے، ایک تقریر میں کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کے معاشی اور سماجی حقوق کے تعلق سے ترقی یافتہ ملکوں کی بے توجہی نے دنیا میں امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کردیا ہے- انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے ہٹ دھرمانہ اور یکطرفہ اقدامات، ترقی پذیر ملکوں کے حقوق پامال ہونے کا سبب بنے ہیں-

غلام علی خوشرو نے کہا کہ قومی حاکمیت، ملکوں کے درمیان مساوات و برابری اور ان کی آزادی و خودمختاری کا احترام نیز بین الاقوامی تعلقات میں طاقت یا دھمکی کے استعمال کی مخالفت، ناوابستہ تحریک کے نقطہ نگاہ سے ایسے بنیادی اصول ہیں کہ جن کا احترام، ہمیشہ تمام ملکوں کی جانب سے انجام پانا ضروری ہے۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ناوابستہ تحریک کے بعض ملکوں کی آزادی و خودمختاری کو محدود کرنے کے لئے، قوموں کے خلاف یکطرفہ دشمنانہ اقدامات انجام نہ دینا چاہیے-

ٹیگس