Feb ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ،  آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی
    ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ، آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ جامع ایکش پلان کے بعد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکش پلان کے بعد ایران، عظیم ذخائر اور بے پناہ وسائل و ذرائع کے سبب دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور بہت سےممالک ایران سے رابطے اور اس ملک میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں-

آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کو مثبت خصوصیات کا حامل ملک قرار دیا اور ایک بدامن علاقے میں ایران کی سلامتی اور تحفظ کی ضرورت پر تاکید کی - انہوں نے کہا کہ ایسے میں کہ جب علاقے کے ملکوں میں آئے دن ہم لڑائی اور بدامنی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، ایران کے عوام امن و سکون کی زندگی گذار رہے ہیں-

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے ترکی، عراق، شام، لبنان، مصر، افغانستان، لیبیا اور دیگر ملکوں کی بدحالی اور ان ملکوں میں داعش اور القاعدہ گروہوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان ایران میں موجود امن و سلامتی کی وجہ یہ ہے کہ ایران کے عوام ہر میدان میں موجود رہے ہیں اور انہوں نے اسلامی انقلاب کا دفاع کیا اور اس کی حمایت کی ہے-

ٹیگس