Mar ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • صدر مملکت، ڈاکٹر حسن روحانی  نے ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان عظیم، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا۔
    صدر مملکت، ڈاکٹر حسن روحانی نے ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان عظیم، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران میں سات اسفند مطابق چھبیس فروری میں ہونے والے پارلیمانی اور مجتہدین کی کونسل کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے دن ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس میں گزشتہ سینتیس برسوں کے دوران تواتر کے ساتھ انتخابات کے انعقاد کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ ایسی حالت میں کہ جب پورا خطہ بدامنی کا شکار ہے ایران بھر میں امن کی برقراری اور انتخابات کے دوران کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے سے ایران کے فوجی، سیکورٹی اور انتظامی اداروں کی صلاحیتوں اور توانائیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ صدر مملکت نے اس اجلاس میں ان تمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان عظیم، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا۔

ٹیگس