Mar ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان کی ہلال احمر کو تعاون فراہم کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے پاکستان میں امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لینے اور تجربات کی منتقلی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ علی اصغر احمدی نے اسلام آباد میں قدرتی آفات کی صورت میں امداد رسانی سے متعلق پاکستان کی ہلال احمر کو تعاون اور مدد فراہم کرنے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی پاکستان کی ہلال احمر کے ساتھ مل کر اپنے پاکستانی بھائیوں کو تربیت اور امدادی خدمات فراہم کرنے لیے تیار ہے۔

علی اصغر احمدی نے کہاکہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی، پاکستان میں ایک اسپتال، امدادی اشیا کے گودام اور بلڈ بینک بھی قائم کرنا چاہتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے میں پاکستان کی ہلال احمر کے ساتھ تعاون کے بارے میں ہونے والے اس دو روزہ اجلاس میں، ایران اور ترکی کے علاوہ بیس ممالک کے نمائندے شریک تھے۔

ٹیگس