Apr ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کے میزائلی پروگرام کے بارے میں مغربی ملکوں کے تازہ ترین اقدامات اور بیانات کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے: ڈاکٹر لاریجانی

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلی پروگرام کے بارے میں مغربی ملکوں کے تازہ ترین اقدامات اور بیانات کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے عید نوروز کی مناسبت سے پارلیمنٹ کے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ایران کے میزائلی پروگرام کے بارےمیں مغربی ملکوں کے اقدامات اور بیانات محض پروپیگنڈہ ہیں اور ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے -

انہوں نے کہا کہ ایران نے جتنے بھی بیلیسٹک میزائل تیار کئے ہیں ان میں کوئی بھی ایٹمی وارہیڈ لے جانے کے لئے تیار نہیں کیا گیا ہے-

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہاکہ مغربی ملکوں کے ہنگامے اور دعوے اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ مغرب اب نئے بہانے کی تلاش میں ہے -

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ جن ملکوں نے اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی وپیشرفت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں ممکن ہے کہ اب وہ دوسرے راستے سے ایک بار پھر رکاوٹیں کھڑی کرنے اور پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کریں-

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے اقدامات پر نظر رکھنے اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس