Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج مہم جو نہیں: جنرل رضائی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر، جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مہم جو نہیں ہیں-

ایران کی سپاہ پاسداران کے سابق کمانڈر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ ایران کی مسلح افوج اسلامی انقلاب کے اہداف پر یقین رکھتی ہیں-

جنرل محسن رضائی نے سنیچر کو لیفٹیننٹ جنرل علی صیاد شیرازی کی برسی کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ ایک پروگرام میں جس میں ملک کے اعلی سیاسی و فوجی حکام موجود تھے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ سینتیس برسوں کے دوران کوئی بھی جنگ شروع نہیں کی ہے لیکن قدس کی غاصب صیہونی حکومت، صدام کی بعثی حکومت اور آل سعود،علاقے کی جارح طاقتیں تھیں اور ہیں-

رپورٹ کے مطابق جنرل رضائی نے کہا کہ اگر دشمن ایران پر حملے کا ارادہ کرے گا تو مسلح افواج جارحین کو منھ توڑ جواب دیں گی-

لیفٹیننٹ جنرل علی صیاد شیرازی جو آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دلیر کمانڈروں میں سے تھے دس اپریل انیس سو نناوے کو ایم کے ایم دہشت گرد گروہ کے عناصر کے ہاتھوں شہید کر دیئے گئے-

ٹیگس