Apr ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران اور جمہوریہ چیک کے نائب وزرائے خارجہ نے اتوار کے دن، تہران میں ملاقات کی۔
    ایران اور جمہوریہ چیک کے نائب وزرائے خارجہ نے اتوار کے دن، تہران میں ملاقات کی۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے آغاز کا بہترین موقع قرار دیا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللھیان نے اتوار کو تہران میں جمہوریہ چیک کے نائب وزیر خارجہ مارٹین تیلاپا کے ساتھ ملاقات میں، یمن میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اسی طرح اس ملک میں انسانی المیہ جاری رہنے پر تشویش ظاہر کی- اس رپورٹ کے مطابق امیر عبداللھیان اور مارٹین تیلاپا نے اس ملاقات میں علاقے خاص طور پر شام کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-

  نے شام میں جھڑپیں بند ہونے اور جنیوا میں سیاسی مذاکرات کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ٹھوس کردار ادا کرے- امیر عبداللھیان نے اسی طرح شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا کے ساتھ گذشتہ ہفتے ہونے والی اپنی بات چیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام میں امن مذاکرات میں پیشرفت اور امداد رسانی کے عمل میں تیزی لائے جانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے-

جمہوریہ چیک کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں شام کے بحران کے خاتمے کے لئے سیاسی راہ حل کی حمایت پر تاکید کی اور کہا کہ شام کے عوام کو اجازت دی جائے تاکہ اپنے مستقبل کا فیصلہ وہ خود کریں- مارٹین تیلاپا نے اسی طرح بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور پناہ گزینوں اور مہاجروں کے مسائل و مشکلات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بحرانوں کے مقابلے کے لئے سیاسی راہ حل کی تقویت پر زور دیا-

ٹیگس