Apr ۱۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران اور عالمی برادری کے درمیان تعلقات میں امریکہ مداخلت نہ کرے : وزیر خارجہ جواد ظریف

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے مکمل اور واضح خاتمے پر زور دیا ہے۔

جرمن جریدے اشپیگل کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مغربی ملکوں پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں مکمل اور واضح طور پر ختم کریں تاکہ اس کے اثرات ایرانی عوام کی زندگی میں دکھائی دیں ۔

انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ حکومت امریکہ کو ایران اور یورپ کے دو طرفہ تعلقات میں بے جا مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے -کہا کہ امریکہ، ایران اور عالمی برداری کے درمیان تجارتی لین دین کے راستے میں روڑے نہ اٹکائے۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، منی لانڈرنگ کے حوالے سے اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہا ہے اور تہران ، مغرب کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے پر پورے طور سے عملدرآمد کیے جانے کا منتظر ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے مقابلے میں شام کے عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ، بیرونی طاقتیں شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے شام کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دیں۔

ٹیگس