May ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  •  بیرونی سرمایہ کاری کے لیے حالات پوری طرح سازگار ہیں

ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے حالات پوری طرح سازگار ہیں۔

اسلامی سرمایہ منڈی کے آٹھویں سالانہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ علی طیب نیا کا کہنا تھا کہ ایران میں غیر ملکی سرمائے اور سرمایہ کاروں کی آمد کا گراف مثبت ہوگیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آٹھ فی صد ترقی کا ہدف پورا کرنے کے لیے ایران میں غیر ملکی سرمایہ کا فروغ ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کی سرمایہ منڈی اور اسٹاک مارکیٹیں سود سے پاک نظام پر استوار ہیں اور تمام مالیاتی معاملات میں اسلامی تعلیمات کا پورا پورا خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اسلامی سرمایہ منڈی، اسلامی ملکوں اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کر رہی ہے۔ تہران میں اسلامی سرمایہ منڈی کے اجلاس کا مقصد ایران میں اسلامی سرمایہ کاری کے حوالے سے پائی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لینا اور ماہرین کے درمیان تبادلہ خیال کرنا، بتایا گیا ہے۔ اسلامی سرمایہ منڈی کے رواں سیشن میں، فرانس، چین، ترکی، پاکستان، ہندوستان اور روس سمیت دنیا کے دس ملکوں کے تیس نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ ۔

ٹیگس