May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران خطے کا ایک طاقتور اور پرامن ترین ملک ہے

ایک اعلی ایرانی فوجی کمانڈر نے ایران کو خطے کا ایک طاقتور اور پرامن ترین ملک قرار دیا ہے۔

ایران کی بری فوج کی جنوب مشرقی کمان کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد علی دوستی نے اتوار کے روز ایرانشہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ایران، خدا پر توکل اور رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں خطے کے ایک طاقتور ملک کی حیثت سے ظالم و جابر طاقتوں کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد علی دوستی کا کہنا تھا کہ ایران خطے کا پرامن ترین ملک ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن مختلف بہانوں سے دنیا میں ایرانوفوبیا اوراسلامو فوبیا پھیلانے میں مصروف ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ، ملک کو درپیش تمام چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کی پوری توانائی رکھتی ہیں۔

بری فوج کی جنوب مشرقی کمان کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی بری ، بحری اور فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح مستعد ہیں اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی ۔

ٹیگس