May ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایرانی اثاثوں میں امریکی خرد برد عالمی قوانین کے منافی ہے۔ صدر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے اثاثوں میں امریکی خورد برد کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جنوبی ایران کے صوبے کرمان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومتوں اور ان کے بینکوں کو خصوصی تحفظ حاصل ہوتا ہے لہذا کسی بھی ملک کی عدالت کسی دوسرے ملک کی حکومت یا مرکزی بینک پر مقدمہ نہیں چلاسکتی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی عدالتیں بے بنیاد الزامات کے تحت ایران کے اثاثوں میں خرد برد کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے مرکزی بینک اور ملت بینک کے روکے گئے اثاثوں میں سے دو ارب ڈالر کی رقم ہتھیانے کے امریکی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت، امریکی عدالت کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمہ دائر کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر رہی ہے۔

صدر نے ملک میں استقامتی معیشت کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی غرض سے کیے جانے والے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ، حکومت نے پانچ فی صد اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی کے ملک کے تمام صوبے برابری کے ساتھ پانچ فی صد کے حساب سے ترقی کریں۔

ٹیگس