May ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • عظیم شہدا کا خون استقامتی محاذ کو فتح و کامیابی سے اور زیادہ قریب کر دے گا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ عظیم شہدا کا خون استقامتی محاذ کو فتح و کامیابی سے اور زیادہ قریب کر دے گا۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور علاقے میں انتہاپسند اور تکفیری گروہوں کے مقابلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے شہدا کا خون استقامتی محاذ کو کامیابی کے قریب کر دے گا- انہوں نے اپنے ایک پیغام میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر مصطفے بدرالدین کی شہادت پر تعزیت پیش کی-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے بھی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر بدرالدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اور داعش کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر اور استقامتی محاذ کے دیگر شہدا کا خون علاقے سے دہشت گردی کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکے گا-

حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر مصطفے بدرالدین کو دمشق ہوائی اڈے کے قریب ان کی قیامگاہ پر دہشت گردانہ حملہ کر کے شہید کر دیا گیا۔

ٹیگس