May ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران امریکا کی توسیع پسندیوں اور ناجائز مطالبات  کے سامنے کسی قیمت پر نہیں جھکے گا: مسعود جزائری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی توسیع پسندیوں اور ناجائز مطالبات کے سامنے کسی قیمت پر نہیں جھکے گا۔

مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جنرل مسعود جزائری نے اتوار کو تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کے ہاتھوں امریکی بحریہ کے فوجیوں کی گرفتاری کی وجہ سے امریکی میرین کمانڈر کی برطرفی کے بارے میں کہا کہ یہ واقعہ امریکیوں کے لئے بہت سخت اور تلخ تھا-

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ کے فوجیوں نے جارحیت کی تھی اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی گئی البتہ جو کارروائی کی گئی وہ پرامن تھی جبکہ ان کے خلاف زیادہ سخت کارروائی کی جا سکتی تھی-

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر حسین سلامی نے بھی تہران میں دفاعی ثقافت کے زیرعنوان ایک کانفرنس میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی ثقافت، صبر و تحمل، استقامت، ثابت قدمی اور خود اعتمادی سے عبارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں دل و دماغ کے اعتبار سے اغیار کے دل و دماغ سے وابستہ ہو جاتی ہیں، ان کے پاس جینے کے لئے خود اپنی کوئی آزادانہ سوچ نہیں ہوتی اور ان کی ثقافت اغیار کی ثقافت میں ہی گم ہو جاتی ہے۔

ٹیگس