May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے سربراہ کے نام ایرانی اراکین پارلیمنٹ کا خط

اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے حزب اللہ کو افق عالم اور آسمان مزاحمت و استقامت کا خورشید درخشاں قرار دیا ہے۔

ایران کےاراکین پارلیمنٹ نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام ایک خط ارسال کر کے شام میں حزب اللہ کے سینیئرکمانڈر سید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے تعزیتی خط میں لکھا ہے کہ غاصب صیہونیوں اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ایک ساتھ جنگ کرنا حزب اللہ کے عظیم مجاہدین کا کمال ہے۔ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ آج حزب اللہ افق عالم اور آسمان مزاحمت و استقامت پر خورشید کی مانند ضوفشاں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام اس خط میں لکھا ہے کہ حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر اور عظیم مجاہد شہید سید مصطفی بدرالدین نے خود کو غاصب صیہونیوں اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مجاہدت کے لئے وقف کر دیا تھا۔ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے حزب اللہ کی ہر قسم کی حمایت و پشت پناہی کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر سید مصطفی بدرالدین دمشق ہوائی اڈے کے قریب تکفیری دہشت گردوں کی گولہ باری میں شہید ہو گئے تھے۔

شہید سید مصطفی بدرالدین حزب اللہ کے معروف کمانڈروں میں شمار ہوتے تھے اور ان کا نام صیہونی حکومت کی جاسوسی ایجنسی کی ہٹ لسٹ میں شامل تھا۔

ٹیگس