May ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کا دوغلا اور مبہم رویہ ، ایمٹی معاہدے میں سست روی کا باعث ہے: نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی شمخانی نے امریکہ کے مبہم اور دوغلی رویئے کو جامع ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد میں سست روی کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

تہران میں نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ موری میک کالی سے بات چیت کر تے ہوئے ڈاکٹر علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ایران کی نیک نیتی اور معاہدے کے بعض فریقوں کی موثر کوششوں کے باوجود امریکہ کا مبہم اور دوغلا رویہ ، جامع ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد کے حوالے سے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایٹمی ترک اسلحہ، منشیات کے خلاف جدوجہد اور موسمیاتی تبدیلوں کے بارے میں یکساں نظریات پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور نیوزی لینڈ ، تجارتی ، اقتصادی اور سیاسی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے دہشت گردی اور اتنہا پسندی کو عالمی سیکورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرا دیتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوغلی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اور بعض ممالک تکفیری نظریات کو ہوا دے رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ موری میک کالی نے اس ملاقات میں کہا کہ ان کاملک ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے ایران کو خطے کا ایک عظیم، طاقتور اور موثر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران خطے کی سیاسی ، سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال پر اثرانداز ہونے کی پوری طاقت رکھتا ہے۔

ٹیگس