Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی
    ایران کے نائب وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی

پائیدار ترقی کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی مشیر جیفری ڈیوڈ ساکس نے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق مذاکرات کے عمل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرگرم کردار پر تاکید کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جیفری ڈیوڈ ساکس نے، کہ جو تہران کے دورے پر ہیں، پیر کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ جیفری ڈیوڈ ساکس نے اس ملاقات میں اس امید کا اظہارکیاکہ تمام رکن ممالک کی سرگرم شرکت کے ساتھ دی ایجنڈا 2030 فار سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پر عملدرآمد اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اچھی کامیابی حاصل ہوگی۔

جیفری ڈیوڈ ساکس نے مزید کہا کہ ماحولیات اور کلائمیٹ چینج سے متعلق موضوعات کو بھی اس ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے اہداف میں خاص اہمیت دی گئی ہے۔

سید عباس عراقچی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ماحولیاتی مسائل اور پائیدار ترقی کو خاص اہمیت حاصل ہے اور نظام کی جنرل پالیسیز اور قومی منصوبوں میں ماحولیات کے تحفظ اور مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی پر تاکید کی گئی ہے۔

 

ٹیگس