Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • مغرب ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کرے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ اسی صورت میں باقی رہ سکتا ہے جب مغربی ممالک اس معاہدے پر عمل درآمد کے تعلق سے اپنے وعدوں پر عمل کریں گے

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے ایٹمی معاہدے پر مقابل فریق کی جانب سے عمل درآمد میں سست روی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والا ایٹمی معاہدہ اسی صورت میں باقی رہ سکتا ہے جب مغرب اپنے وعدوں پر عمل کرے گا -

انہوں نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں خطاب کے دوران مغربی ملکوں کی طرف سے اپنے وعدوں پرعمل نہ کئےجانے کے بارے میں کہا کہ اگرچہ ایران کے ساتھ تعاون کے میدان میں ایٹمی معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اقتصادی اور تجارتی میدانوں میں معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں لیکن جس سست رفتاری کے ساتھ اس معاہدے پرعمل درآمد ہو رہاہے وہ کافی نہیں ہے -

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سبھی فریقوں کو ایٹمی معاہدے پرعمل کرنا اورانہیں ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنی نیک نیتی کو عملی میدان میں ثابت کرنا ہوگا -

 

 

ٹیگس