Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ یورپ میں فرانسیسی وزیر خارجہ کی دعوت پر پہلے پیرس کا دورہ کیا۔
    ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ یورپ میں فرانسیسی وزیر خارجہ کی دعوت پر پہلے پیرس کا دورہ کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ، اپنے دو روزہ دورہ پیرس میں فرانسیسی حکام سے ملاقات کرنے کے بعد ہالینڈ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دورہ ہالینڈ میں جمعرات کو صبح سویرے اس ملک کے دارالحکومت امسٹرڈم پہنچے۔ محمد جواد ظریف، امسٹرڈم میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران ہالینڈ کے مختلف حکام منجملہ ہالینڈی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے کے بعد ہیگ کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ یورپ میں فرانسیسی وزیر خارجہ کی دعوت پر پہلے پیرس کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے میں انھوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے علاوہ اس ملک کے صدر فرانسوا اولینڈ، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سینٹ کے چیئرمین نیز خارجہ و دفاعی پالیسی کمیشن کے سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں تہران اور پیرس کے دو طرفہ سمجھوتوں پر تبادلہ خیال ہوا اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دیے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔

ٹیگس