Jun ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کی تاشقند سے تہران واپسی

ایران کے وزیر خارجہ یورپی ملکوں کا چار روزہ دورہ اور تاشقند اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد جمعے کی رات واپس تہران پہنچ گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف فرانس، ہالینڈ اور ازبکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعے کی رات واپس تہران پہنچ گئے۔ اپنے اس دورے میں انھوں نے فرانس کے صدر، فرانس اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ اور ان ملکوں کے مختلف دیگر اعلی حکام منجملہ ان دونوں ملکوں کے وزرائے اقتصاد سے ملاقات کی۔

ان دونوں ملکوں کا دورہ مکمل کر کے محمد جواد ظریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاشقند گئے جہاں انھوں نے اجلاس میں شرکت کے علاوہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اور روس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

ٹیگس