Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی حمایت ایران کی دائمی اسٹریٹیجی ہے: اسپیکر علی لاریجانی

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

بیت المقدس کی آزادی کے لیے کام کرنے والے افراد کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنا ایران کی اسٹریٹیجک پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مسئلہ فلسطین کو صحیح طریقے سے حل کرلیا گیا تو اس کے مسلمانوں کے مستقبل پر انتہائی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی دائمی اسٹریٹیجی اور قبلہ اول کی آزادی ایرانی مسلمانوں کی دیرینہ آرزو ہے۔

ایران کے اسپیکر نے خطے کے بعض عرب ملکوں پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک اقدام ہے۔

ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے عوام اس سال بھی عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔

اسپیکرعلی لاریجانی کہا کہ عالمی یوم القدس دراصل مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے قوموں کے عزم ارادے کی نشانی ہے۔

ٹیگس