Jul ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کی افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطروں کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے اتوار کو فوجی کمانڈروں اور اعلی فوجی حکام کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کی توانائیوں کی روز افزوں تقویت کو اہم ترجیحات میں قرار دیا اور کہا کہ اس بات پر رہبرانقلاب اسلامی کی بھی خاص تاکید ہے-

انہوں نے کہا کہ سبھی اداروں کو ایران کی سیکورٹی اور دفاعی توانائیوں کی تقویت کے لئے اپنا تعاون بڑھانا چاہئے - مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مختلف سازشوں اور علاقے کے ملکوں میں پائی جانے والی بدامنی، بحرانوں اور ان بحرانوں کا دائرہ ایران کے اندر تک پھیلانے کی دشمنوں کی کوششوں کے پیش نظر برقسم کے خطرات کا بروقت جواب دیا جانا ضروری ہے

ٹیگس